مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاہا انتقال کر گئے

لاہور(نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاہا انتقال کر گئے،نشاط ڈاہا کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ روزاپنے خالق حقیقی سے جاملے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کے انتقال پرتعزیت کا اظہارکیا ہے۔نشاط ڈاہا نے سیاسی کیرئیر کا آغاز بطور چیئرمین خانیوال کی حیثیت سے کیا، 2001-05کے درمیان تحصیل ناظم رہے، 2008ء کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔نشاط ڈاہا نے 2009-11کے درمیان معدنیات کے پارلیمانی سیکرٹری کے طور پر کام کیا۔ 2013اور2018ء کے انتخابات میں بھی صوبائی اسمبلی کی نشست جیت کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔نشاط احمد ڈاہا وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں کرنے والے اراکین اسمبلی کے گروپ میں شامل تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ نشاط احمد ڈاہا مرحوم کے انتقال پر دلی رنج ہوا- نشاط احمد ڈاہامرحوم سے دیرینہ تعلقات تھے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کوجوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر