مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو بہادری، قربانی اور برداشت کی علامت ہیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادرِجمہوریت نے آئین ،جمہوریت کی بحالی اور بااختیار پارلیمنٹ کیلئے تاریخی جدوجہد میں سخت مشکلات ، المناک غم اور صدمے برداشت کر کے ایک سنہری تاریخ رقم کرکے بتایا ہے کہ لیڈر قربانی کی جرئت بھی رکھتا ہے اور برداشت کا حوصلہ بھی۔

میڈیا آفیس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی قربانیوں کی تاریخ بھی رکھتی ہے اور ملک باوقار بنانے کی تاریخ بھی ، مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ہمیں ملک اور قوم قربانی کا درس ،مشکلات کا مقابلہ کرنے کی ہمت اور برداشت کرنے کے حوصلے کی سیاست سکھائی ہے ۔

آصف زرداری نے کہا 18 ویں آئینی ترمیم جمہوریت مخالف سوچ رکھنےوالوں سے جمہوری انداز میں انتقام بھی ہے اور وفاق کی سلامتی کی میثاق بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک سخت مشکلات کا سامنا کر رہا ہے ۔عوام بیروزگاری اور معاشی بدحالی کے عذاب میں مبتلا ہے کیونکہ ملک اور عوام کی قسمت کےفیصلے پارلیمان سے باہر کیئے جا رہے ہیں ۔ سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت جب بھی اقتدار میں آئی عوام کی طاقت سے آئی۔اس لیئے ملک اور قوم کے مستقبل کے فیصلے پارلیمان نے کئے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ریاست کے ثمرات میں عوام کو شریک کرتی ہے جس کی وجہہ سے بیروزگاری کا خاتمہ بھی ہوتا ہے۔ غریب بھی سکھ کا سانس لیتے ہیں۔سابق صدر نے کہا عوام کی مدد اورطاقت سے پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ملک کو آزاد اور باوقار خارجہ پالیسی دیگی اور پارلیمان وہ فیصلےکریگی ،جو صرف ملک اور قوم کے مفاد میں ہونگے ۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر