اسلام آباد کومظاہرین سے محفوظ رکھنے کیلئے30ہزارجوان طلب ، راستوں کی بندش سے مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات

راولپنڈی ، اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) تحریک کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے ۔ ذرائع یک مطاق شیخ رشید احمد ایئربلیو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے ،شیخ شید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے،موجود صورتحال کے پیش نظر شیخ رشید احمد کو اچانک واپس آنا پڑا۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو احتجاجیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے دیگر صوبوں سے بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب، آزادکشمیر اور کے پی کے سے پولیس کے30ہزارجوان مانگے گئےہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب، کے پی کے اور کشمیر سے10،10 ہزار جوان و افسران طلب کئے گئے ہیں، تینوں صوبوں کو نفری کے ساتھ دنگافساد سے نمٹنے کا سامان بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے نفری اسلام آباد پہنچانے کیلئے تینوں سیکرٹریز کو مراسلے بھجوادئیے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو مظاہرین سے ہرصورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔دوسری جانب احتجاج کے باعث راولپنڈی میں راستوں کی بندش سے مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔راولپنڈی مری روڈ پر جگہ جگہ رکاوٹیں دوسری روز بھی کھڑی رہیں ،سکستھ روڈ سے فیض آباد تک مری روڈ ہفتہ کو بھی بند رہا اورجگہ جگہ کنٹینر کھڑے کئے گئے ۔ مری روڈ سے اسلام آباد تک جانے والا واحد ڈبل روڈ کھلا رہا، راستوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی گزشتہ روز سے معطل رہی جس کی وجہ سے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو پریشانی کر نا پڑا ،رکاوٹوں کی وجہ سے مریضوں کی ہسپتالوں تک رسائی بھی مشکل ہو گئی ۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری فیض آباد، میٹرو روٹ اور مری روڈ پر تعینات رہی۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس آئی جے پی روڈ تا پاک سیکریٹریٹ چلتی رہے گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند رہے گی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ میٹرو بس صدر راولپنڈی سے آئی جے پی روڈ تک معطل رہے گی۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر