راولپنڈی میں سڑکیں بلاک، ایمبولینسز پھنس گئیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کالعدم تنظیم کے متوقع لانگ مارچ کے پیش نظر راولپنڈی میں مری روڈ پر جگہ جگہ کنٹینر کھڑے کرنے کے باعث متعدد ایمبولینسز پھنس گئیں، اسکول کے بچے بھی بستہ اٹھائے پیدل سفر پر مجبور ہیں۔مری روڈ پر جگہ جگہ کنٹینر کھڑے کرنے کے باعث بے نظیر اسپتال سے پمز شفٹ ہونےوالا مریض اور لواحقین مری روڈ پر پریشان حال موجود ہیں۔لواحقین کے مطابق مریض کو راولپنڈی سے پمز اسپتال شفٹ کرنا تھا، مریض گردوں اور جگر کےمرض میں مبتلا ہے، فوری اسپتال پہنچانا ہے۔راولپنڈی میں دور دراز سے آئے مریض اسپتالوں میں پہنچنے سے قاصر ہیں، سڑکیں بند اور ٹریفک محدود ہونے کے باعث لوگوں کو دفاتر پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں جبکہ شہر میں میٹرو بس سروس بھی تا حکم ثانی بند ہے۔مری روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے سے اسکول کے بچے بھی مشکلات کا شکار ہیں اور پیدل سفر پر مجبور ہیں۔واضح رہے کہ اندرون شہر راولپنڈی کے بیشتر راستے بند کر دیئے گئے ہیں، سکستھ روڈ پر کنٹینرز لگا کر فیض آباد کی طرف جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے، فیض آباد اوجڑی کیمپ کی روڈ کو بند کرکے سیل کر دیا گیا ہے۔پنڈی میں شاہین چوک کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جس کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا ہےجبکہ فیض آباد انٹرچینج کو مکمل طور پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، سکستھ روڈسے فیض آباد تک کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں، ڈبل روڈ سے نائنتھ ایونیو ٹریفک کے لئے کھلا ہےجڑواں شہروں کی صورتحال کے پیش نظر ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نائنتھ ایونیو اسلام آباد اور فیض آباد سے راولپنڈی جانے والے آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ فیض الاسلام اسٹاپ، مری روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے، اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والے اسلام آباد ہائی وے استعمال کریں، ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک جناح ایونیو کو بند کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شہری نادرا چوک اور ایوب چوک ریڈ زون کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے استعمال کریں، اسلام آباد ہائی وے سے آئی جے پی روڈ تک سوہان اسٹاپ پر ٹریفک کے لیے متبادل راستہ ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر