پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کا چوتھا ملک بن گیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔معروف بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے مہنگائی کے اعتبار سے دنیا 43 ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔دی اکانومسٹ کی فہرست کے مطابق پاکستان اپنے پڑوسی ملک بھارت سے مہنگائی میں 12درجے آگے ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان سے صرف 3 ممالک ارجنٹائن، ترکی اور برازیل آگے ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں ہے جہاں اس کی شرح 51 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔دوسرے نمبر پر ترکی ہے جہاں پر مہنگائی کی شرح 19 اعشاریہ 6فیصد اور برازیل میں یہ شرح 10 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہی جبکہ بھارت اس فہرست میں 4 اعشاریہ 3 کی شرح کے ساتھ 16ویں نمبر پر ہے۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں مہنگائی کی شرح منفی صفر اعشاریہ 4 فیصد ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر