اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزارت داخلہ نے لاہور کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ اور نواں کوٹ میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی ہےاس کے علاوہ گلشن راوی، سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں بھی فوری طور پر انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش کی ہدایت لاہور میں ایک کالعدم جماعت کےاحتجاج کے باعث کی ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایات جاری، وجہ بھی سامنے آگئی



