تبدیلی سرکارکا ایک اور یو ٹرن ٗ اچانک نتھیا گلی میں گورنر و وزیراعلیٰ ہاؤسز عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

پشاور (نیشنل ٹائمز) نتھیا گلی میں گورنر ہاؤس اور وزیراعلی ہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نتھیا گلی میں گورنر اور وزیراعلی ہاؤسز کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، نتھیا گلی میں صوبے کے ان دونوں بڑے گھروں کے لیے کرایہ بھی مقرر کیا گیا تھا، سرکاری رہائش گاہوں کے لیے اتنے کرائے مقرر کیے گئے تھے جو عوام کی پہنچ سے دور رہے، گورنر ہاؤس کا ایک دن کا کرایہ 40 ہزار روپے، وزیراعلی ہاؤس کا کرایہ 24 ہزار، اسپیکر ہاؤس 14 ہزار جب کہ پولیس ریسٹ ہاؤس کا یومیہ کرایہ 12 ہزار روپے کرایہ مقرر کیا گیا تھا لیکن دو سال قبل ہونے والے فیصلے پر عمل درآمد کیے بغیر واپس لے لیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلی اور گورنر ہاؤسز کو نجی تحویل میں نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سرکاری مہمانوں کو قراردیا جارہا ہے، حکومت کا موقف ہے کہ سرکاری مہمانوں کے لیے ان دو بڑے گھروں کی ضرورت ہے، اس لئے دونوں بڑے گھر سرکاری تحویل میں ہی رہیں گے، دوسری جانب سپیکر ہاؤس کو بھی بچانے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر