پاکستان پر افغان مہاجرین کا بوجھ بڑھنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

کراچی(نیشنل ٹائمز)آئی ایم ایف نے پاکستان کی علاقائی اکنامک آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں افغانستان میں بحرانی صورت حال سے پاکستان پر مہاجرین کا بوجھ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی علاقائی آئوٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں بحرانی صورتحال کے باعث 10لاکھ افغان پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کا رخ کر سکتے ہیں۔ نئے مہاجرین کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ 50کروڑ ڈالرز اضافی اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔ پاکستان میں 15 لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین پہلے سی ہی موجود ہیں۔رپورٹ میں پاکستان سمیت تیل درآمدکرنے والے ممالک میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، تیل کی پیداوار میں کمی کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے تاہم اگلے سال مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔ پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں سیکیورٹی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ لیبر مارکیٹ اور سماجی مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی جانب سے مدد کی ضرورت درکار ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کے باعث تاجکستان کو دس کروڑڈالرز اور ایران کو سالانہ تیس کروڑ ڈالر کا خرچہ برداشت کرنا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر