حکومت کیخلاف طبل بج گیا،پی ڈی ایم نے راولپنڈی سے ملک گیر احتجاج کا آغاز کر دیا

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نے حکومت کیخلاف ملک گیراحتجاجی مظاہروں کا آغاز راولپنڈی سے کردیا ،احتجاجی مظاہرے کی قیادت ن لیگ نے کی جب کہ شرکا میں ن لیگ اور جے یو آئی (ف)کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کی بھی احتجاجی مظاہرے میں نمائندگی موجود تھی لیکن ان کی تعداد بہت کم تھی۔ احتجاجی مظاہرین نے حکومت مخالف بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے صبح مری روڈ پہ رکاوٹیں لگا دی گئی تھیں لیکن دوپہر تک کارکنان لگائی جانے والیتمام رکاوٹوں کو ہٹا کر لیاقت باغ کے سامنے منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے پہنچ گئے تھے۔خواتین کارکنان نے اس موقع پر احتجاجی دھرنا دیا اور فلک شگاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کی بڑی تعداد آٹا چور حکومت اور گیس چورحکومت کے نعرے لگاتی رہی۔سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ عوام کو اب سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک نا اہل چوروں کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا ہے لہذا نالائقوں کو گھر جانا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ترقی کرتے ہوئے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے اور ملکی سلامتی کو تماشہ بنا دیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اس وقت حالت یہ ہے کہ لوگوں کے پاس ادویات، چینی اورآٹا خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ن لیگ کی مرکزی رہنما نے کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پستے لوگ بچوں کی فیس تک ادا کرنے سے قاصر ہیں، گھروں کا کرایہ تک ان سے ادا نہیں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نا اہل چوروں کی وجہ سے ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا برا حال ہو چکا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک اب مزید چوروں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، ان نا لائقوں کو گھر جانا ہو گا۔انہوں نے دعوی کیا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ ان کا دعوی تھا کہ ارباب اقتدار کو ووٹ دینے والے بھی اب پریشان ہو کر انہیں بد دعائیں دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب احتلاف میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنے اور آغاز راولپنڈی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ن لیگ سے قبل پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی چند روز قبل منعقدہ اجلاس کے بعد مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر