پشاورمیں فورسز کی کارروائی ٗ داعش خراسان کے 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور(نیشنل ٹائمز)پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی میں داعش خراسان کے تین دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق کارروائی پشاور کے علاقے شاہ پور میں کی گئی جس میں تین دہشتگرد مارے گئے اور ان کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ داعش خراسان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم پہنچی تو دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی، فورسز کی جوابی فائرنگ میں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے تین ایس ایم جیز،ہینڈ گرنیڈ اور کارتوس بھی برآمد ہوئے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر