سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کیس،شہداء کے والدین نے اعلی سول و عسکری قیادت کو سانحہ کا ذمہ دار قرار دیدیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران شہداء کے والدین نے اعلی سول و عسکری قیادت کو سانحہ کا ذمہ دار قرار دیدیا جبکہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا ہے کہ سیکورٹی ناکامی کی وجہ سے پورا ملک متاثر ہورہا ہے، ہزاروں جانیں اب تک ضائع ہوچکی ہیں، عدالت عظمیٰ نے کہاہے کہ ریاست سمجھتی ہے کوئی ذمہ دار رہ گیا ہے تو اس کیخلاف کارروائی کرے۔سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور ازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔شہداء کی ماؤں نے عدالت سے سابق جنرل راحیل شریف، سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور سابق وزیراعلی پرویز خٹک، سابق کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمان، سابق سیکرٹری داخلہ اختر شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کر دی۔جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ ذمہ داران کو تو سزائے موت ہوچکی ہے کچھ موقع پر ہی مارے گئے، شہداء کے والدین نے کہا کہ جو مارے گئے وہ دہشتگرد تھے منصوبہ ساز اب بھی زندہ ہیں، منصوبہ سازوں کو سزا ملے تاکہ اپنی کرسیاں بچانے کیلئے کوئی بچے شہید نہ کرے،حکومت سے ہمیں کچھ نہیں چاہیے، صرف بچوں کے خون کا بدلہ چاہیے،جوڈیشل کمیشن نے بھی سکیورٹی ناکامی کو سانحہ کی وجہ قرار دیدیا،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو والدین کے مطالبے پر ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے دو ہفتے بعد ذاتی حیثیت میں پیش ہوکراقدامات سے متعلق آگاہ کر نے کا حکم دے دیا۔مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر