ہالی وڈ سے بالی وڈ اور وہاں سے پاکستان آنے والا کلچر ہمارا خاندانی نظام تباہ کرے گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہےکہ سوشل میڈیا آنے سے نئی نسل کیلئے چیلنجز بڑھ گئےہیں اور جنسی جرائم تیزی سے بڑھ رہےہیں۔اسلام آباد میں قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہالی وڈ سے بالی وڈ اور وہاں سے پاکستان آنے والا کلچر ہمارا خاندانی نظام کو تباہ کرے گا، ہمیں اپنے بچوں اور نوجوانوں کو ثقافتی یلغار سے بچانا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ رحمت اللعالمین اتھارٹی بنانے کا مقصد نوجوانوں کو سیرت نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے آگاہ کرنا ہے تاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان کے رول ماڈل نمبر ون بن جائیں۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک میں تیزی سےجنسی جرائم بڑھ رہےہیں، یہ بہت بڑاخطرہ ہے، برطانیہ میں جنسی جرائم کی وجہ سے خاندانی نظام آہستہ آہستہ ٹوٹ گیا، بچوں سے موبائل زبردستی نہیں لے سکتے اور سوشل میڈیا بند نہیں کرسکتے لیکن ہم کم از کم بچوں کی تربیت کرسکتے ہیں، کلچر کے برے اثرات بتاسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ جب ایک معاشرے میں فحاشی بڑھتی ہیں تو خاندانی نظام ٹوٹتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر