لاہور(نیشنل ٹائمز)تھائی ائیر ویز نے یکم جنوری 2022ء سے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔تھائی ائیر ویز بنکاک اور پاکستان کے تین شہروں لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ہفتے میں تین روز منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تھائی ائیر ویز نے شیڈول مرتب کیاہے۔
ایک اورغیر ملکی ائیر لائن نے پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا



