ملک میں غربت میں اضافہ؛ بے روزگار افراد کی تعداد 2 کروڑ سے متجاوز

کراچی (نیشنل ٹائمز) ہر سال 17 اکتوبر کو غربت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن غریبوں اور مفلسوں کے مصائب پر روشنی ڈالنے کے علاوہ غربت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔غربت کا خاتمہ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گول ( ایس ڈی جی ) کا پہلا مقصد ہے۔ ایس ڈی جی کے تحت2030 ء تک دنیا سے غربت کے خاتمے کا ہدف رکھا گیا ہے۔تاہم دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کورونا کی وبا کے نتیجے میں تخفیف غربت کے لیے ہونے والی کوششیں رک گئیں بلکہ معاملہ برعکس ہوگیا اور غربت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات کے نتیجے میں شہریوں کی بڑی تعداد غربت کا شکار ہوگئی۔ اس کی وجہ غیرروایتی معیشت تھی جو مشکل وقت میں غریبوں کا سہارا بنتی ہے مگر کورونا کی وجہ سے یہ معیشت بیشتر شہروں میں بند ہوچکی تھی۔ پاکستان میں2018-19 میں دیہات میں غربت کی شرح 27.6 فیصد اور شہروں میں 10.7 فیصد تھی۔ کورونا کے دنوں میں حکومت نے غریبوں کی مدد کیلیے احساس پروگرام جیسے اقدام بھی اٹھائے مگر برق رفتاری سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث یہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔پاکستان کے اقتصادی سروے کے مطابق کووڈ 19کی وجہ سے بیروزگار افراد کی تعداد 20.71 ملین تک بڑھ گئی۔ اور اس میں ہنوز کوئی خاطرخواہ کمی نہیں آئی۔ غربت میں کمی کے لیے حکومت کو کثیرالجہتی حمکت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ دیہات اور دور افتادہ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی سماجی شمولیت لوکل کمیونٹیز کے ذریعے بڑھائی جاسکتی ہے۔ اس کے ذریعے ان لوگوں کی سماجی ضروریات کی نشاندہی اور رسائی بہتر ہوسکتی ہے۔ علاوہ ازیں روزگار کے مواقع میں اضافہ بے حد ضروری ہے۔ اس کے علاوہ شہری اور دیہی علاقوں کے رہائشیوں کے درمیان تعلیم و صحت کی سہولیات تک رسائی کا فرق بھی کم کرنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر