شراب میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ جائز ہو جاتی ہے، جے یو آئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین انسداد منشیات کمیٹی مولانا صلاح الدین ایوبی شراب کے متعلق ایک سوال کا جواب دے رہے ہیں، معروف صحافی اعزاز سید نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا چیزڈالیں کہ شراب جائز ہو جائے گی، چینی ڈالیں یا پھر کچھ اور، مولانا صلاح الدین ایوبی نے اس موقع پر کہا کہ یہ تو پورا سسٹم ہے آپ کسی وقت مدرسے میں آ جائیں تو آپ کو دکھا دیتے ہیں، انہوں نے کیا آپ چاہتے ہیں کہشراب کو جائز قرار دے دیا جائے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کمیٹی میں یہ بات مثال کے طور پر کہی تھی کیوں کہ یہ بات چل رہی تھی کہ مولوی بھنگ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، بھنگ کا پیچھا چھوڑ دیں، مولانا صلاح الدین نے کہا کہ میں نے کہا کہ اللہ نے ایک چیز حرام کی ہے تو ہم مولوی تو اس کو حلال نہیں کرسکتے، کوئی حکمت عملی بنا لواور علماء سے طریقہ پوچھ لو، اس پر مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شراب کے پیالے میں مچھلی ڈال دو تو وہ شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن جائے گا جو کہ جائز ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر