لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ جاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سے 459 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں سے 335 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 64 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اٹک میں 8، خانیوال 6، گجرات 5، فیصل آباد، مظفر گڑھ، اوکاڑہ اور ساہیوال سے ڈینگی کے 4،4 مریض سامنے آئے ہیں۔رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 6 ہزار 727 اور لاہور سے 4 ہزار 874 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ صوبے میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد میں گزشتہ روز 147 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں، ضلعی محکمہ صحت کے مطابق دیہی علاقوں میں متاثرین کی تعداد 1249 اور شہری علاقوں میں تعداد 699 ہوگئی جبکہ دارالحکومت میں کل مریضوں کی تعداد 1948 ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر