پیٹرول اور اشیاء خوردونوش میں روز بروز بڑھتے ہوئے اضافہ قوم پر خودکش حملہ سے کم نہیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ پیٹرول اور اشیاء خوردونوش میں روز بروز بڑھتے ہوئے اضافہ قوم پر خودکش حملہ سے کم نہیں۔ حکومت نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی گئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکوڑہ خٹک میں خوشحال خان لائبریری میں ضلع نوشہرہ کے اہتماام خدمات مولانا سمیع الحق شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم مولانا انوار الحق حقانی ،صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم حقانی،مولانا سید محمد یوسف شاہ، مولانا عرفان الحق حقانی، مولانا سلمان الحق ،مولانا عبدالحئی حقانی،مولانا اانوار اللہ بادشاہ،مولانا محمد نثاراحمد،مولانا قاری محمد اسلم ،مولانا مفتی حاکم علی ،مولانا حکیم محمد آمین، مولانااسامہ سمیع،مولانا بلال الحق،مولانا اسد اللہ حقانی اوردیگر نے خطاب کیا۔مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ ہم اپنے شہید والد مولانا سمیع الحق کا مشن پورا کرکے دم لیں گے انہوں نے ملک کی موجودہ خارجی اور داخلی ناکام پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی، اور کہاکہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ آپس میں ٹوپی ڈرامہ ختم کرکے عوامی مسائل پر توجہ دیں۔مولانا یوسف شاہ نے کہاکہ ٢نومبر کو پشاور میں خدمات مولانا سمیع الحق شہید کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں، ملک بھر سے سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے اور مولانا سمیع الحق شہید کو ان کے دینی سیاسی ،علمی اور جہادی خدمات پر خراج تحسین پیش کریں گے ۔کانفرنس جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتمم مولاناانوار الحق حقانی کی دعا پر اختتام پذیر ہوئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر