اگلے جمعے تک سارے مسئلے ٹھیک ہو جائیں گے: شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگلے جمعے تک سارے مسئلے ٹھیک ہو جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی ماحول ٹھیک ہے، ساری چیزیں سیٹلڈ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بعض لوگ پاکستان کے حساس ترین ادارے کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، ہمارے عظیم ادارے کے بد خواہ اور جمہوریت جنہیں ایک آنکھ نہیں بھاتی وہ ناکام ہوں گے۔وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی حکمراں نہیں چاہتا کہ مہنگائی ہو، دنیا میں منہگائی کا بحران آیا ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کے استحکام، ترقی اور امن کے لیے ہماری دعائیں ہیں۔وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ انسانی بنیادوں پرافغانستان کی مدد کی جائے، افغانستان میں امن و امان کے خواہاں ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر