کراچی(نیشنل ٹائمز)جمعیت علمائے پاکستان صوبہ سندھ کے صدر مفتی محمد ابراہیم قادری، مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرمفتی محمدعبدالعلیم قادری،ناظم اعلیٰ مفتی محمدزبیر صدیقی، میزبان علامہ ابوالحماد اسراراحمدقادری،ممتازعالم دین علامہ خلیل الرحمان چشتی، مفتی رفیع الرحمان نورانی، علامہ سیدعارف الدین شاہ، مولاناسید جنید باپو،علامہ محمدرضوان،علامہ محمدارشادقریشی، علامہ طفیل رضاقادری، علامہ عذیر ہزاروی ودیگر نے کہاہے کہ ختم نبوت وناموس رسالت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،آئین پاکستان کے منافی قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے، تبدیلیء مذہب کا قانون واپس لاجائے، سرکار ﷺ ولادت باسعادت کا جشن مناتے رہیں گے، حضوراکرم ﷺ کی دنیامیں تشریف آوری سے کائنات کے اندھیرے چھٹ گئے اور ہر طرف نورپھیل گیا۔یہ باتیں انہوں نے جامع مسجد نور بلدیہ ٹائون میں منعقدہ تاجدارختم نبوت ومیلادمصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ قادیانی آئین اور شریعت کی روسے غیرمسلم اقلیت ہیں ،جو اس مسلمہ عقیدے کو تسلیم نہیں کرتااور قادیانیوں کو کسی بھی قسم کی رعایت دلوانے کی بات کرتاہے تووہ شریعت سے انحراف کے ساتھ ساتھ آئین پاکستان سے بھی غداری کا مرتکب ہورہاہے، قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی صدیقی ؒاور دیگر اکابرین نے 7ستمبر 1974ء کو منکرین ختم نبوت کو ایک طویل جدوجہد کے بعد پاکستان کی قومی اسمبلی سے متفقہ طورپر غیر مسلم اقلیت قراردلواکر قادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، قادیانی اسلام کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بھی اولین دشمن ہیں اور تحریک پاکستان سے لے کر اب تک اکھنڈبھارت کے حامی ہیں، حضورقائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمدنورانیؒ کاہم پر یہ احسان ہے کہ انہوں نے یہ بحث ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردی کہ قادیانی مسلمان ہیں کہ نہیں،اور ان کو مسلمان کیوں نہیں ماناجاتایااگر یہ غیر مسلم ہی ہیں تو ان کو تبلیغ کا حق کیوں نہیں دیاجاتا۔
ختم نبوت وناموس رسالت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے



