دارالعلوم انوارمصطفیٰ مہران ٹائون کورنگی کے زیراہتمام تیسویں سالانہ مرکزی میلادمصطفیٰﷺ ریلی کا اہتمام

کراچی(نیشنل ٹائمز)دارالعلوم انوارمصطفیٰ مہران ٹائون کورنگی کے زیراہتمام تیسویں سالانہ مرکزی میلادمصطفیٰﷺ ریلی ہر سال کی طرح جوش وجذبے کے تحت جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کی لاء اینڈآرڈرومساجد کمیٹی کے سربراہ مفتی محمدبلال قادری،علامہ محمد معراج اخترالقادری،مولانا غلام محی الدین اخترالقادری، مولانا سلیم نقشبندی، مولانامحمدیامین رضوی، مولاناعبدالحفیظ قادری، مولاناریاض حسین نقشبندی، مولاناظہور ،مفتی فرقان شامی،علامہ فیضان نقشبندی ،قاری شریف قادری ،مولاناراشدسعیدی ودیگر علماء ومشائخ کی قیادت میں جامع مسجد مریم سے نکالی گئی۔ ریلی مہران ٹائون کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی واپس دارالعلوم انوارمصطفیٰ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ حضوراکرم ﷺکی دنیامیں تشریف آوری کاجشن بھرپوراور شایان شان طریقے سے مناتے رہیں گے، جشن عید میلادالنبی ﷺمنانے میں کوئی رکاوٹ اور رخنہ اندازی برداشت نہیں کریں گے۔مفتی محمدبلال قادری نے اپنے خطاب میں کہاکہ نبی اکرم ﷺ کی ولادت سے دنیامیں نورکی روشنی پھیل گئی اور کفر کے اندھیرے چھٹ گئے،حضورﷺ حق کاپرچم لے کر تشریف لائے اور باطل کو ہمیشہ کے لئے مٹادیا۔آپ ﷺ پیغمبر انقلاب بن کر دنیامیں تشریف لائے،آپ ﷺ کے سبب انسانیت کو معراج ملی ۔انہوں نے کہاکہ نبی پاک ﷺ کا اسوہء حسنہ رہتی دنیاتک کے لئے مشعل راہ ہے، اگر دنیامیں امن قائم کرناہے تو حضوراکرم ﷺ کے لائے ہوئے دین کے اصولوں پر عمل کیاجائے۔ شرکاء نے مطالبہ کیاکہ ملک میں فوری طورپر نظام مصطفیٰ ﷺ نافذ کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ نظام مصطفیٰﷺ ہی ملک کودرپیش تمام مسائل اور چیلنجز کا حل موجودہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر