آلودگی دنیا میں لاہور پہلے، کراچی چوتھے نمبر پر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی اور دوسرے بڑے شہر لاہور کی فضا مزید مضرِ صحت ہو گئی۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا، جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایا ہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی شہر ممبئی دوسرے اور بھارتی دارالحکومت دہلی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کا مزید کہنا ہے کہ درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس نے یہ بھی بتایا ہے کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر