پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا۔ کابینہ کی طرف سے بجلی نرخوں میں مزید اضافے کی منظوری قابل مزمت فیصلہ ہے ۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران بجلی قیمتوں میں اضافہ ڈکٹیشن تعمیل ہے۔ مہنگائی کے سونامی کے ذریعے حکمران منی بجٹ پیش کر رہے ہیں۔ نیر بخاری نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کارندہ بنکر معاہدات کرنے والی حکومت پٹرول ڈیزل قیمتوں اور ٹیکسز اضافے کی پابند ہے۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ شہری سوال کرتے ہیں ۔کیا تبدیلی یہ ہے کہ 3سال میں بجلی کی قیمت میں 40 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ نیر بخاری نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب ہر کوئی جانتا ہے ۔اوگرا بہانہ ہے ‘وزیراعظم کی منظوری سے ہی پٹرول ڈیزل کے نرخ مزید بڑھائے جاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے۔ ہوشرباء مہنگائی اور بڑھتی کرپشن سےوزیراعظم پر کرپٹ حکمران قرار پانے کی انمٹ مہر تصدیق ثبت ہو رہی ہے۔ نیر بخاری نے کہا ہے کہ 1.68 روپے فی یونٹ اضافہ کر کے حکمرانوں کے اللے تللوں کا بوجھ عوام پر بڑھایا گیا ہے۔ حکمرانوں نے وزرا معاونین مشیروں کی فوج ظفر موج کا بوجھ عوام پر ڈالنا وطیرہ بنا لیا ہے۔ نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ لوگ پوچھتے ہیں مہنگی بجلی بل جلانے والے لاپتہ عمران خان کہاں پرسکون نیند میں ہے ۔نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ آٹا‘ چینی‘ پٹرول‘ ڈالر‘ بی آر ٹی‘ مالم جبہ میگا کرپشن سیکنڈلز مافیاز سرکاری چھتری تلے ایماندار بنے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ بے رحم اور بے حس حکمرانوں نے اشیاء ضروریہ عوام الناس اور دوائیاں مریضوں کی دسترس سے باہر کر دی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر