سپریم کورٹ کی پنجاب حکومت کو بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلئے 20 اکتوبر تک مہلت

اسلام آبا(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کو کھولنے اور فعال کرنے کیلئے 20 اکتوبر کی مہلت دیدی۔عدالتی فیصلے کے باوجود بلدیاتی اداروں کو غیر فعال رکھنے پر پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نور الامین منگل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس قسم کا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ رکھا ہوا ہے۔ اس کا جواب کدھر ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ عدالت جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری صاحب آپکو اندازہ نہیں کہ آپکے خلاف کرمنل کیس چل رہا ہے۔ ہم آپکو یہاں سے جیل بھیج دینگے۔ کیا آپ یہاں تفریح کرنے آئے ہیں۔ عدالتی فیصلے پر تاحال عمل کیوں نہیں کیا گیا۔ ایسے کام نہیں چلے گا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے بتایا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق بہت کام ہوچکا ہے۔ سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید رفیق کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔سپریم کورٹ کے باہر پنجاب کے بلدیاتی نمائندگان نے پریس کانفرنس کی۔ میئر لاہور مبشر جاوید نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیں اپنے دفاتر نہیں جانے دے رہی، چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت کے چیف سیکرٹری اور لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری سے جواب طلب کیا ہے، آج عدالت نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔میئر لاہور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کل سے ہمیں دفاتر میں جانے کا حکم دے دیا ہے، پنجاب کے تمام بلدیاتی نمائندگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کل سے پنجاب کے بلدیاتی نمائندگان اپنے دفاتر سنبھال لیں گے۔مبشر جاوید نے مزید کہا کہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی مدت بڑھانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، انشا اللہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر