ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گوجرانوالا کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

ملتان(نیشنل ٹائمز)ملتان، ڈیرہ غازی خان(ڈی جی خان) اور گوجرانوالا کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ملتان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 82 ہزار 870 طلبا وطلبات نے شرکت کی، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 98.64 فیصد رہا۔دلچسپ بات یہ ہےکہ ملتان تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 48 طلبا و طلبات نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کیے۔ڈیرہ غازی خان میں بھی انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔چیئرپرسن تعلیمی بورڈ کے مطابق ڈیرہ غازی خان بورڈ کے امتحانات میں 61 ہزار 812 طلب علموں نےحصہ لیا،جن میں سے 61 ہزار 67 طالب علم پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 98.79 فیصد رہا۔گوجرانوالا کے تعلیمی بورڈ نے بھی انٹر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔امتحان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 48 ہزار 560 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 98 اعشاریہ 81 فیصد رہا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر