موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی(نیشنل ٹائمز)سندھ حکومت نے 8 ربیع الاول 15 اکتوبرکو چُپ تعزیہ کے جلوسوں کے موقع پر ایک دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے سات بڑے شہروں حیدرآباد، میر پورخاص ، سکھر ، خیرپور ، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ میں 8 ربیع الاول کو ایک روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 15 اکتوبرکو سندھ کے مختلف شہروں میں چُپ تعزیے کے جلوس نکالے جائیں گے۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنےکے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق خواتین، بچوں، معمر حضرات اور صحافیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔خیال رہےکہ حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبرکے موقع پر بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 19 اکتوبر کو کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر