وزیراعظم نے کہا کہ وہ اور جنرل باجوہ ہر معاملہ بیٹھ کر طے کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اور جنرل باجوہ ہر معاملہ بیٹھ کر طے کرتے ہیں۔وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں وزیراعظم نے بتایا کہ وہ اور جنرل باجوہ ہر معاملہ بیٹھ کر طے کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر بھی یہی طریقہ اختیار کیا گیا، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملات مکمل طور پر طے پاچکے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کردی جائے گی، فیصلہ اعتماد کی فضا میں ہوگا۔ فواد چوہدری کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ میں کبھی سول و عسکری تعلقات اتنے اچھے نہیں رہے جتنے آج ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ اس کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوجاتا ہے۔فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف نے ہمیشہ جمہوریت اورسول حکومت کو ادارہ جاتی سپورٹ دی، آج پاکستان کے عوام کو فوج کی عزت اور وقارعزیز ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں ہمارا فوکس افغانستان پر تھا، وزیراعظم نے ممبران کو افغانستان کی صورتحال پر اعتماد میں لیا، پاکستان کا مؤقف ہے کہ اس وقت ہمیں افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے جذبے سے افغانستان کے لیے امداد جاری رہنی چاہیے، ہم نے افغانستان کے لیے ویزا میں سہولت فراہم کی، تجارت کو بڑھایا، افغانستان میں استحکام کے لیے دنیا کو اپنی کوششیں کرنی چاہئیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہے، پیٹرول کی قیمت 40 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، منہگائی سے نمٹنے کے لیے ہم نے نئی اکنامک پالیسی فریم کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے: پاسداران انقلاب
امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرولیم مہنگائی، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر