پاک فوج کے نوجوان کیڈٹ کی سوارڈ آف آنر لینے کے بعد والدہ کے قدم چومنے کی تصویر وائرل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صوبہ بلوچستان کے نوجوان کیڈٹ نےایک سو چوالیسویں پی ایم اے لانگ کورس کے سوارڈ آف آنرمیں کامیابی کے بعد اپنی والدہ کے قدم چوم لیےجس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بی ایس یو او بٹالین سینئر انڈر آفیسر 144 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے عثمان انور بلوچ کو 9 اکتوبر کو پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کیلئے اعزاز سے نوازا گیاجس کے بعد نوجوان کیڈٹ نے اعزاز کی خوشی میں ماں کے قدم چومے جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس کے اس عمل کو قابل تحسین قرار دیا ہے ۔ واضح رہے کہ ضلع نوشکی کا عثمان یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بلوچ ہیں، جس سے نہ صرف ملک بلکہ بلوچستان کا سر بھی فخر سے بلند ہوگیا۔عثمان انور بلوچ کے والد ریٹائرڈ فوجی ہیں جبکہ دو بھائی وہ بھی پاک فوج کا حصہ ہیں ۔ عثمان کی کامیابی نے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر