عائشہ اکرم نے خود ہی اپنی قابل ِ اعتراض ویڈیوز بنوا کر وائرل کروائیں، سخت سزا ملنے کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مینار پاکستان گریٹر پارک کیس میںاہم ترین پیشرف سامنے آگئی ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی قانونی گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر کی قابل اعتراض ویڈیو مرضی سے بنوانے پر کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لئے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرناقانوناً جرم ہے ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔دوسری جانب گریٹر اقبال کیس سے جڑے کرداروںعائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ۔مبینہ ویڈیو میں موبائل اور رقم کا غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی کی گفتگو کی جارہی ہے ۔ مبینہ آڈیو کے مطابق عائشہ کی جانب سے یہ کہا جارہاہے کہ ایف آئی آر میں موبائل نہیں لکھا ہوا اور تھوڑے سے پیسے لکھیں ہیں۔ لڑکی کا ساتھی ریمبو کہتا ہے کہ انہیں یہ کہوں گا موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا ایپل آئی ڈی بنانا تھی ۔مبینہ آڈیومیں عائشہ کو ریمبو کو تاکید کرتے ہوئے سنا جا سکتاہے کہ کہنا میڈم کا فون ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا تھا ،تم کہنا میڈم نے لیا تھاان کو پتا ہو گا ،ان کا فون تھا وہ شوٹ کرتی تھیں ۔ ریمبو اس کے جواب میں کہتا ہے او کے میں کہہ دوں گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے: پاسداران انقلاب
امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرولیم مہنگائی، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر