بھنگ کے ایک بیج کی قیمت 12ڈالر ،پاکستان نے تیاری کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ کے ایک بیج کی قیمت12 ڈالر ہے روات کے قریب بھنگ کے بیج بھی تیار کیے جائیں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں پی سی ایس آئی آرحکام نے بھنگ کی پیداوار کے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھنگ کوصنعتی اورادویات میں استعمال کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ سی بی ڈی آئل کا ایک لیٹر 10ہزار ڈالر ہے روات میں ادویات میں استعمال کیلئے بھنگ کی کاشت شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھنگ کیایک بیج کی قیمت12 ڈالر ہے روات کے قریب بھنگ کے بیج بھی تیار کیے جائیں گے، 2025 تک بھنگ کی عالمی مارکیٹ 95ارب ڈالرتک پہنچ جائیگی۔حکام نے بتایا کہ گجرخان میں صنعتی مقاصدکیلئے100ایکڑبھنگ کی کاشت شروع کریں گے اے این ایف نے بھنگ کی کاشت کیلئے4 سائٹس کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھنگ کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاردلچسپی لے رہے ہیں ملک میں ابھی تک بھنگ کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں، دسمبرتک ملک میں بھنگ کی کاشت کی پالیسی آجائیگی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر