سپریم کورٹ نے سعد رضوی کی رہائی کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سعد رضوی کے رہائی کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے اور معاملہ لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے۔سپریم کورٹ میں تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت نے اپیل کی تھی۔سپریم کورٹ نے منگل کو حکم دیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی خصوصی بنچ کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے۔جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل کی سماعت کی۔پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ ’افسوسناک واقعے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد جان کی بازی ہارے۔‘وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع نہیں کی جس پر جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا انسداد دہشتگری دفعات کے تحت نظر بندی کا کوئی گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا تھا؟وکیل کا کہنا تھا کہ ’جی گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔‘سعد رضوی کے وکیل برہان معظم ملک نے کہا کہ ’حکومت کے پاس 90 دن کے بعد نظر بندی کی توسیع کا اختیار نہیں ہے۔ جب ہنگامہ ہوا اس سے پہلے سے سعد رضوی جیل میں ہیں۔ سعد رضوی بغیر کسی وجہ کے چھ ماہ سے جیل میں قید ہیں۔‘جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ ’شاید دونوں فریقین کی طرف سے کیس کو درست طریقے سے ڈیل نہیں کیا گیا۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی کیس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیے ہیں۔‘



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر