مدارس کو حکومتی تحویل میں دے کر دین کو داو پر نہیں لگا سکتے، میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)دینی مدارس کا وجود دین کے لیے اور وفاق المدارس کا وجود دینی مدارسِ کے لیے ضروری ہے،مدارس کو حکومتی تحویل میں دے کر دین کو داو پر نہیں لگا سکتے،مدارس دینیہ کا اتحاد ویکجہتی ہماری قوت ہے دشمن اس قوت کو توڑ کر اپنے مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے،مدارس کے نظام ونصاب اور حریت فکر وعمل کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے،وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں مزید ترقی کرے گا۔


ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے ادارہ علوم اسلامی اسلام اباد،دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی اور دیگر مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دین کی بقاء کے لئے مدارس کا وجود اور مدارس کی حفاظت کے لیے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا وجود از حد ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ آج تک جتنے دینی ادارے حکومتی تحویل میں گئے وہ سب برباد ہوگئے ہم دین کو داو پر نہیں لگا سکتے اس لیے مدارس کو حکومتی کنٹرول سے ہر قیمت پر آزاد رکھنا چاہتے ہیں،مدارس کے خلاف سازشوں کے نتیجے میں وفاق المدارس مزید مضبوط ہوا ہے اور ان شاءاللہ آئندہ حضرت مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں وفاق المدارس مزید ترقی کرے گا،انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس نے دینی مدارس کے نصاب،نظام،انتظامی ڈھانچے اور مالیاتی سسٹم کی حفاظت کی اور آئندہ بھی مدارس کا پہرہ دیں گے،ہم نے مدارس تک گرم وسرد ہوائیں نہیں ہہنچنے دیں اور آئندہ بھی مدارس بنانے،چلانے اور بچانے کے لیے اہل مدارس کا ہرممکن تعاون کریں گے- مولانا جالندھری نے کہا کہ اہل مدارس پریشان نہ ہوں ان کے معاملات مضبوط ہاتھوں میں ہیں-



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر