ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

صادق آباد(نیشنل ٹائمز) پولیس نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا ، مقدمےمیں اندھڑ گینگ کے سرغنہ جانو اندھڑ کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد کےجاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ مقتولین کے ورثاء کی مدعیت میں تھانہ کوٹ سبزل میں درج کیا گیا، مقدمہ گینگ کے 15 ملزمان اور سہولت کاروں کیخلاف درج کیا گیا جبکہ مقدمے میں اندھڑ گینگ کے سرغنہ جانو اندھڑ کو بھی نامزد کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔یاد رہے دو روز قبل پنجاب کے جنوبی ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے نو افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ورثا کا کہنا تھا کہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ جان محمد نے ساتھیوں سمیت حملہ کیا، ورثا نے لاشیں گڈو کشمور روڈ پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر