ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کا تنازعہ، حکومتی موقف بھی کھل کر سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ رات کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی طویل نشست ہوئی، وزیراعظم اور آرمی چیف کے بہت قریبی تعلقات ہیں، کبھی بھی وزیراعظم آفس ایسا قدم نہیں اٹھائیگا جس سے فوج یا سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ کار اپنایا جائیگا، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئے تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔یاد رہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیو فاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے: پاسداران انقلاب
امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرولیم مہنگائی، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر