پیپلزپارٹی کے فنانشل دستاویز تک رسائی سے متعلق فرخ حبیب کا بیان جھوٹ پر مبنی قرار، سلیم مانڈوی والا نے بڑا چیلنج کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فرخ حبیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے خلاف بیانات کے معاملے پرپیپلزپارٹی نے وزیر مملکت فرخ حبیب کو چیلنج کر دیا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ فرخ حبیب کے پیپلزپارٹی کے فنانشل دستاویز تک رسائی سے متعلق بیانات جھوٹ اور حقائق کے منافی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جعلی اکاونٹس کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔فیصلے سے قبل فرخ حبیب نے پیپلزپارٹی پر 12 اکاونٹس چھپانے کا الزام عائد کرکے پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نےکہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل ہی فرخ حبیب کے بیانات کیس پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہیں۔الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل فرخ حبیب نے کیس کا فیصلہ کیسے سنا دیا؟ ۔ سلیم مانڈوی والا نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فرخ حبیب کے ان بیانات کا فوری نوٹس لے۔پیپلزپارٹی نے اکاونٹس سے متعلق تمام دستاویز جمع کرا رکھے ہیں۔فرخ حبیب کو چیلنج کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی پر لگائے گئے الزامات ثابت کریں۔سب کو معلوم ہے کہ پیپلزپارٹی نہیں بلکہ خود تحریک انصاف جعلی اکاونٹس کیس سے بھاگ رہی ہے۔وفاقی وزراء کے الیکشن کمیشن پر حملوں کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہیں پتہ ہے کہ انکی چوری پکڑی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر