سول ایوی ایشن میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )سول ایوی ایشن میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے سول ایوی ایشن کی مالی سال 20-2019 کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی، جس میں مجموعی طور پر 53 آڈٹ پیراز شامل کئے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی بے قاعدگیوں، غیر قانونی فلائٹس کے اجازت ناموں اور ملکیتی اراضی پر قبضے سے ادارے کو 300 ارب روپے کا نقصان ہوا، سی اے اے کو متعدد یاد دہانیوں کے باوجود ڈپارٹمینٹل آڈٹ کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں 65 ارب 11 کروڑ 40 لاکھ روپے کے مالی معاملات کے آڈٹ پیراز بھی شامل ہیں۔ آڈٹ اعتراضات میں 75 ارب 43 کروڑ غیر قانونی فلائٹس کی اجازت اور ان کے بقایاجات کی عدم وصولی کا ذکر کیا گیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کی ملکیتی اراضی پر قبضوں سے 144 ارب 88 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، اس کے علاوہ ایئرلائنز اور دیگر اداروں سے واجبات کی وصولی میں تاخیر یا عدم وصولی سے 14ارب 58 کروڑ کا نقصان پہنچا۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے: پاسداران انقلاب
امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرولیم مہنگائی، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر