لاہور (نیشنل ٹائمز ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی خاندانی ذرائع کے حوالے سے پرویز ملک کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک طویل عرصہ سے علیل تھے , آج دل کا دورہ پڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور کچھ دیر قبل انتقال کر گئے ہیں ۔مرحوم کا جنازہ کل بروز منگل صبح 9 بجے 142 ای 1، گلبرگ 3 لاہور سے اٹھایا جائے گا جبکہ نماز جنازہ قریبی کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ۔پرویز ملک پانچ مرتبہ ممبر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ، انہوں نے پہلی مرتبہ 1997 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن جیتا ، اس کے بعد سال 2002 کے عام انتخابات میں معرکہ مارا ۔ وہ سال 2010 کے ضمنی الیکشن میں بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، انہوں نے سال 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں بھی عوام کا اعتماد جیتا۔
مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کر گئے



