لاہور میں قتل و غارت کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہونے لگا

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور میں قتل و غارت کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔ محض 24 گھنٹوں میں 9 افراد کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں فائرنگ سے دو افراد قتل لین دین کے تنازعہ پر ولائتی خان اور زلمے خان کو قتل کر دیا گیا ۔جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں عبد الخالق نامی شخص کو گھڑی میں قتل کیا گیا۔ اقبال ٹائون کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر ملزم بلال نے سفیان کو قتل کیاجبکہ اچھرہ کے علاقہ میں گولی لگنے سے 28 سالہ جمشید جاں بحق ہو گیا۔شیرا کوٹ کے علاقہ میں 14 سالہ علی حسنین کو نامعلوم افراد نے تشدد کے بعد قتل کیا۔سندر کے علاقہ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے خاتون نازیہ قتل ہوئی۔تھانہ شیرا کوٹ کی حدود میں چھڑیوں کے وار سے 18 سالہ عثمان قتل اورشادباغ کے علاقہ میں اکیس سالہ خاتون کو مبینہ طور پر چھت سے دھکا دے کر قتل کردیا گیا۔شہر میں قتل کی وارداتوں کے ساتھ چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بھی جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا قتل ، چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کا محض نوٹس لینے میں مصروف ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر