اوکاڑہ تا خنجراب پیدل سفر کرنے والے عثمان ارشد کی تقریب پزیرائی

اوکاڑہ(نیشنل ٹائمز) اوکاڑہ تا خنجراب پاس پیدل جانے والے عثمان ارشد کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی جانب سے 15000 روپے نقد انعام اور اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ گزشتہ روز یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں شعبہ ابلاغیات کے طلاب علم عثمان ارشد کے اعزاز میں تقریب پزیرائی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی اس موقع پر سربراہ شعبہ ابلاغیات ڈاکٹر محمد زاہد بلال نے کلمات تحسین ادا کرتے ہوئے عثمان ارشد کی کاوش کو سراہا جبکہ وائس چانسلر آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کی جانب سے 15000 نقد انعام اور اعزازی شیلڈ عطا کی گئی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے بھی عثمان ارشد کو 5000 نقد انعامی رقم سے نوازا۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے دیگر شعبہ جات کے سربراہان نے نوجوان عثمان ارشد کی تحسین کی اور کہا یونیورسٹی آف اوکاڑہ مثبت سرگرمیوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر