راجن پور(نیشنل ٹائمز)پنجاب کے ضلع راجن پور کے گاؤں کی آبادی 3ہزار کے لگ بھگ ہے اور یہاں اکثريت پوسٹ گريجويٹس کی ہے۔ایک سو سال قبل جب یہ گاؤں بسنا شروع ہوا تو مکينوں نے سب سے پہلے خود دو پرائمری اسکول کھولے۔ جن ميں سے ايک لڑکيوں کا تھا، بلوچ آبادی پر مشتمل گاؤں کی شرح خواندگی 100 فیصد ہے۔رسول پور گاؤں میں تاريخ ميں اب تک ايک مقدمہ بھی درج نہيں ہوا، امن کا يہ عالم ہے کہ ساس بہو کے جھگڑے تک سنائی نہیں دیتے۔ جس کی وجہ یہاں کے لوگوں کا پڑھے لکھا ہونا ہے۔رسول پور گاؤں میں علم کی جھلک ان کی گليوں ميں نظر آتی ہے۔ کہيں کچرا ملے گا نہ گندگی، سيوريج کا نظام مثالی جبکہ سڑکيں پکی ہیں۔ گاؤں والوں نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اپنا ايک ادارہ قائم کر رکھا ہے۔گاؤں ميں ہوٹل کھولنے پر پابندی ہے تاکہ لوگوں کو فضول مشغلوں سے روکا جا سکے جبکہ جو اس گاؤں کا نہيں، وہ يہاں زمين بھی نہیں خريد سکتا۔
پاکستان کا سب سے پڑھا لکھا گائوں جہاں شرح خواندگی 100فیصد ہے



