ایک اور بری خبر آئی، موسم سرما میں پندرہ گھنٹے گیس کی لوڈ شیڈنگ کیلئے تیار رہیں

لاہور(نیشنل ٹائمز) حکومت نے موسم سرما میں گیس کی پندرہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا، صارفین کو چوبیس گھنٹے کے دوران صرف نو گھنٹے گیس دستیاب ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے سردیوں میں طویل گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ موسم سرما میں چوبیس میں سے پندرہ گھنٹے لاہوریوں کے چولہے ٹھنڈے رہیں گے جبکہ گیس ڈاکٹر کی دوائی بن کر دن میں تین بار چولہوں کو روشن کرے گی،شیڈول کے مطابق ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس دی جائیگی جبکہ دیگر اوقات کار میں شہر بھر میں گیس پریشر ڈان کر دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق گیس شہریوں کے دن میں تین بار تین تین گھنٹوں میں دستیاب ہوگی، کیونکہ قدرتی گیس کم ہونے کی وجہ سے گیس فراہمی کے لئے ایل این جی کا سہارا لیا جاتا ہے اور مہنگی داموں درآمد ہونیوالی گیس کو سسٹم میں شامل کرنے صارفین کو دی جاتی ہے تاکہ گھریلو صارفین کو پریشر کیساتھ گیس دی جا سکے۔سردیوں میں سسٹم میں شامل ہونیوالی ایل این جی کی اضافی قیمت صارفین سے وصول نہیں کی جاتی تاہم رواں سال حکومت نے صارفین سے بلز نہ لینے کیساتھ ساتھ ایل این جی کم سسٹم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر