ملک بھر میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے

اسلام آباد/لاہور/کراچی(نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس میں کمی کے بعد این سی او سی نے تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے اور پیر کو ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے ریگولر بنیادوں پر کھول دئیے گئے ہیں، اور پیر سے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی 100 فیصد تعداد حاضر ہو سکے گی، اسکولوں میں کلاسز ہفتے کی ساتوں دن ہوا کریں گی، اب تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا، تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ گروپ کی بجائے سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسوں میں آئیں گے۔سندھ بھر میں بھی طالبعلموں سمیت اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کی 100 فیصد حاضری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، تعلیمی اداروں میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طالبعلموں کی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں 31 اکتوبر تک 12 اور اس سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں، 31 اکتوبر تک 21 اور اس سے زائد عمر کے کسی طلبائ کی ویکسین نہ ہونے پر انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر