اسپیکربھارتی لوک سبھا کی چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھارت آنے کی دعوت

نئی دلی/ اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لئے بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے پاکستانی سینیٹ کے چئیرمین صادق سنجرانی کے نام خط لکھا ہے، جس میں اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لئے بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔خط میں بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھارت کی سب سے پرانی پارلیمانی کمیٹی ہے، ہمارے لیے اعزاز کی بات ہو گی کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے 100 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں آپ شرکت کریں، ہمارے لیے باعث اعزاز ہوگا اگر اس تاریخی موقع پر آپ بھارت کی پارلیمنٹ کے مہمان بنیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقریبات 4 اور 5 دسمبر کو نئی دہلی میں ہوں گی، جب کہ تقریبات کا افتتاح 4 دسمبر کو بھارت کے صدر رام ناتھ کوند کریں گے، اور تقریبات کے اختتامی سیشن سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 5 دسمبر کو خطاب کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر