محسنِ پاکستان کا انتقال ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق صدر آصف علی زرداری اورپی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کو اظہار کیا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعاکی ۔جبکہ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا ایک عظیم محب وطن فرزند ہم سے بچھڑ گیا، آج ہر پاکستانی سوگوار ہے۔ڈاکٹر اے کیو خان نے ملک کے اس جوہری پروگرام کو پایئہ تکمیل پر پہنچایا۔ جس کی بنیاد قائدِ عوام نے رکھی تھی۔بلاول نے کہا کہ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے، جن کے کہنے پر ڈاکٹر اے کیو خان پاکستان کے جوہری پروگرام سے منسلک ہوگئے تھے۔ پاکستانی قوم ڈاکٹر اے کیو خان کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند درجات اور تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر