شہر اقتدار میں ڈینگی مچھر تیزی سے پھیلنے لگا، متاثرہ مریضوں کی تعداد 1150 سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1150 سے تجاوز کر گئی ہے۔شہر اقتدار میں ڈینگی مچھر تیزی سے پھیلنے لگا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1151 ہو گئی ہے۔

ڈینگی سے متاثرہ اسلام آباد کے 218 شہری اسلام آباد و راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ 536 مریض صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے ڈسچارچ ہوچکے تاہم ڈینگی متاثرہ 5 مریض انتقال کرچکے ہیں۔ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے مزید121 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 360 کیسز ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں لائے گئے۔ بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں87، ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں19، پمز میں 53، پولی کلینک میں 62 ، فیڈرل جنرل اسپتال میں 139، سی ڈی اے اسپتال میں ڈینگی کے 16 مریض لائے گئے۔جڑواں شہروں کے نجی اسپتالوں و لیبارٹریز میں بھی اسلام آباد کے 350 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسلام آبادکے کل کیسز میں سے771 کیسز دیہی علاقوں جبکہ380 کیسز شہری علاقوں کے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے: پاسداران انقلاب
امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرولیم مہنگائی، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر