کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان میں آب و ہوا اور ماحولیات کے ماہرین نے ملک میں موسمیاتی شدت سے نقل مکانی سے خبردار کرتے ہوئے اس کی مناسب منصوبہ بندی اور انتظامات پر زور دیا ہے۔ بین الاقوامی فلاحی تنظیم، اسلامک ریلیف پاکستان کے شعبہ سندھ کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں ممتاز ماہرین، متعلقہ حکومتی افسران، قانونی ماہرین، اساتذہ اور صحافیوں نے شرکت کی۔ ’کلائمٹ مائیگریشن ، دی ان فولڈنگ کرائسِس‘ کے موضوع پر ہونے والی اس محفل میں بتایا گیا کہ ملک میں خشک سالی، سمندری طوفان، بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ، گلیشیئرپگھلاؤ اور گرمی کی لہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کررہی ہے۔
ماحولیات کے ماہرین نے ملک میں موسمیاتی شدت سے نقل مکانی سے خبردار کر دیا



