سپرہائی وے سے منشیات کے دو اسمگلروں کو گرفتار کرکے تقریباً 9 کروڑ روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد

کراچی(نیشنل ٹائمز)سہراب گوٹھ پولیس نے سپرہائی وے سے منشیات کے دو اسمگلروں کو گرفتار کرکے تقریباً 9 کروڑ روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔موقع سے آئس کا مین اسمگلر ساتھی سمیت فرار ہوگیا گرفتار ملزمان کئی برس سے کوئٹہ سے منشیات کراچی لاکر فروخت کرتے تھے۔ ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کے مطابق اطلاع ملی تھی منشیات کا بین الصوبائی گروہ منشیات قندھار سے کوئٹہ اور وہاں سے کراچی آرہا ہے جس پر سہراب گوٹھ پولیس نے ہفتے کی علی الصبح سپرہائی وے الاصف اسکوائر کے قریب ناکہ لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی۔ اس دوران ایک گاڑی کو روکا تو اس میں سوار منشیات کے دو اسمگلر فرار ہوگئے جبکہ 2 ملزمان سوار خان اور گل خان کو گرفتار کرکے کار کی تلاشی لی تو کار کے خفیہ خاتون سے 9 کلو آئس اور اعلی کوالٹی کی ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت تقریباً 9 کروڑ روپے ہے۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ان کے گروہ کا سرغنہ فرار ہونے والا ملزم انصر گل ہے، منشیات قندھار سے کوئٹہ اور وہاں سے کراچی سبزی منڈی لائے اس کے بعد پرانی سبزی منڈی لے کر جانا تھا لیکن اس سے پہلے گرفتار ہوگئے۔ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کئی سال سے مذکورہ دھندے میں ملوث ہیں جو منشیات کراچی لاکر مختلف گروپ کو فراہم کرتے تھے اور بہت منظم طریقے سے اپنا دھندہ کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی آئس کے گروپ الگ الگ ہیں جنہیں آئس فروخت کرتے تھے، مذکورہ گروپ آئس کالجز، یونیورسٹیز، ڈانس پارٹی اور پوش علاقوں میں فروخت کی جاتی تھی، اس دھندے میں خواتین بھی شامل ہیں جو اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے یونیورسٹی اور کالجز میں آئس فروخت کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے: پاسداران انقلاب
امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرولیم مہنگائی، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر