آف شور کمپنی بنانا کوئی گناہ نہیں، صدر ملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آف شور کمپنی گناہ نہیں ، آمدنی کے ذرائع بتانا ضروری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز مین آف شور کمپنیوں اطلاع دی گئی۔ا کائونٹس کی تفصیلات ابھی تک نہیں آئیں ہیں ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیوں کے معاملے کی تحقیقات اور عوام کا پیسہ چرانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو سیاست سے نہ جوڑا جائے اور بین الاقوامی کمپنیوں سے ماہرین کی رائے لی جائے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ہیک ہونے کا کوئی امکان نہیں،چاہتے ہیں افغانستان میں شدت پسندوں کو غلبے کا موقع نہیں ملنا چاہیے،سکولوں میں لڑکیوں کی تعلیم کا فیصلہ افغانستان کی حکومت پر چھوڑ دیا جانا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ آف شور کمپنیوں کے مالکان کے اکانٹس میں کتنی رقم رکھی گئی ہے۔صدر نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نیبرصغیر پاک و ہند کی دولت لوٹی جس کے بدلے میں لوگوں کو کچھ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تفتیش لوگوں کیلئے قابل قبول ہونی چاہیے ، قومی احتساب بیورو اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اس معاملے کی تحقیقات کر سکتی ہیں یا عدلیہ کمیشن تشکیل دے سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ آف شور کمپنی بنانا اور پاکستان سے قانونی ذرائع سے پیسہ بھیجنا جرم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنایا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنی جائیدادوں کی مالک ہو سکیں اور کسی دبائو کی وجہ سے وہ اپنی جائدادیں خاندان کے مردوں کو تحفے میں نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ قانون اس بات کو یقینی بنانے کے لیے موجود ہے کہ خواتین کو وراثت میں ان کا حق ملے تاہم جائیداد کے قوانین پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ایک مہم چلا رہے ہیں ۔افغانستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ افغانستان کے خلاف جنگ کی مخالفت کی۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان سمیت پوری دنیا افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں دلچسپی رکھتی ہے ، تاہم سکولوں میں لڑکیوں کی تعلیم کا فیصلہ افغانستان کی حکومت پر چھوڑ دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا میں مثبت کردار ادا کیا اور ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں شدت پسندوں کو غلبے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جنگ میں 2 ٹریلین ڈالر خرچ ہوئے جبکہ یہ رقم دنیا میں غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کی جا سکتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے یقین دلایا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی جبکہ طالبان کے معاملے پر پارلیمنٹ اور سماج میں بحث ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جو آئین پاکستان کی پاسداری کرنا چاہتے ہیں اور ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں ان سے بات چیت کی جانی چاہیے۔انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں کافی عرصے سے استعمال ہو رہی ہیں اور ان کا استعمال کیلکولیٹر اور پرنٹر کے ساتھ بہت آسان ہے ، ماہرین ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے لیے کسی کو بھی سورس کوڈ دکھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام امیدوار پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ مشینوں کے استعمال کی نگرانی کر سکتے ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو سیاست سے نہ جوڑا جائے اور بین الاقوامی کمپنیوں سے ماہرین کی رائے لی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ہیک ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے: پاسداران انقلاب
امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرولیم مہنگائی، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر