امریکی نائب وزیر خارجہ کی مشیر قومی سلامتی معید یوسف سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کے دورے پر آئی امریکا کی نائب سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمن نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی ہے۔امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن اور معید یوسف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی امور اور خطے میں بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر معید یوسف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی نئی عبوری حکومت سے بات کرنے اور روابط قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔مشیر قومی سلامتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔خیال رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن رات گئے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہیں جہاں وہ پاکستان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر