اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے: شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے۔راولپنڈی میں ویمن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی سرفہرست ہے، راولپنڈی میں جہاں بھی خالی پلاٹ نظر آیا وہاں کالج بنوایا۔ان کا کہنا تھا راولپنڈی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا کیونکہ یہاں کی بیٹی پڑھی لکھی ہے، راولپنڈی شہر میں ایک رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے سی ایس ایس کیا۔انہوں نے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے کا دسمبر میں افتتاح کرنے جا رہے ہیں، نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کے بعد سیاست کو خیر باد کہیں گے اور کسی اور کو موقع دیں گے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے، الیکشن کے قریب ن لیگ میں نئی صف بندی ہو گی، اب ن لیگ کے تین گروپس دیکھ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑے حساس اور پیچیدہ وقت سے گزر رہا ہے، پاکستانی سیاست کے 120 دن اہم ہیں، سیاستدان مغرب کی طرف دیکھ رہا ہے لیکن سیاست مشرق سے طلوع ہو رہی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کورونا کو بہتر طریقے سے ہینڈل کیا، افغانستان کو بھی بہتر طریقے سے ہینڈل کریں گے اور عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر بھی قابو پالیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر