امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن کا بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وینڈی شرمن نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہےکہ آج صبح سویرے جنوب مغربی پاکستان میں آنے والے مہلک زلزلے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔امریکی نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ میں آج رات اسلام آباد روانہ ہو رہی ہوں، امریکی عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے تعزیت کا پیغام لے کر جاؤں گی۔رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گی۔امریکی نائب وزیر خارجہ کے ہمراہ 7 رکنی وفد پاکستان آئے گا، امریکی وفد کے استقبال کے لیے وزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ جاری کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی وفد کی جسمانی تلاشی نہ لی جائے اور نہ ہی تصاویر بنائی جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر